کوئٹہ: میڈیکل طلبا کے پُر امن احتجاجی مظاہرے پر پولیس کاتشدد، متعدد زخمی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

کوئٹہ میں میڈکل انٹری ٹسٹ میں بے ضابطگیوں کے خلاف احتجاج کرنے والے طلباء پر ایک مرتبہ پولیس نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے ان پر تشدد کیا۔

پولیس اہلکار نے طلباء پر تشدد کے لیے ہاکی اسٹک کا استعمال کیا جس کی وجہ سے 10 طالب علم شدید زخمی ہوگئے۔

طالب علموں کو ہاتھ، پاؤں اور سر پر چوٹیں آئیں جنھیں ہسپتال لے جاکر طبی امداد دیا گیا۔

پولیس تشدد کے باوجود طالب علموں نے احتجاج جاری رکھا جس میں کثیر تعداد میں طالب علموں نے شرکت کی۔ تمام طلباء تنظیموں نے میڈیکل انٹری ٹسٹ میں بے ضابطگیوں کے خلاف احتجاج مظاہرے کی حمایت کر رکھی تھی۔

یہ مظاہرے آج شال کے علاوہ اسلام آباد اور کراچی میں بھی کیے جا رہے ہیں لیکن شال میں ایک مرتبہ پھر حسب روایت بلوچستان پولیس نے طلباء کے لیے تشدد کا استعمال کرکے ان کو لہو لہان کیا۔

Share This Article
Leave a Comment