خضدار سٹی کے مختلف ماربلز فیکٹریز اور کریش پلانٹس پر حکومت کی جانب سے چھاپہ مارا جہاں تمام فیکٹریز کے دستاوزات چیک کئے گئے۔
ذرائع بتاتے ہیں کہ کچھ ماربلز فیکٹری کو این او سی نہ ہونے کی وجہ سے غیر معینہ مدت کیلئے سیل کردیا گیا اور کچھ ماربلز فیکٹری کو ناقص سیوریج سسٹم پر وارننگ دی گئی ہے۔
حکومتی عہدیداروں کی جانب سے فیکٹریز ما لکان کو تنبیہ کیا گیاکہ پانی اور سیوریج لائن کو شہر کے اندر جانے سے روکا جائے بصورت دیگران کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
خضدار کے علاقہ کانک میں واقع کریش پلانٹ کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا۔