تربت میں تعمیراتی کمپنی کے مشینری کو نذر آتش کر دیا ، بی آر اے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ رات 11 بجے کے وقت ہمارے سرمچاروں نے تربت کے علاقے ہوت آباد میں قابض فورسز کے مفادات کے لئے زیر تعمیر لینک روڈ پر کام کرنے والے مشینری پر فائرنگ کر کے ناکارہ بنا دیا اور بعد میں تمام مشینری کو نظر آتش کر دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایک بار پھر تمام ٹھیکیداروں کو تنبیہ کرتے ہیں کہ کہ قابض پاکستانی فورسز کے گھناؤنے منصوبوں کو مزید مضبوط بنانے سے گریز کریں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی فورسز کے مفادات کہ لئے استعمال ہونے والے پروجکٹس پر کام کرنے والوں کو سخت نتائج کا سامنا کرنا ہوگا۔

بیبگر بلوچ کا کہنا تھا کہ ہماری اس طرح کی کاروائیاں آزاد بلوچستان کی قیام تک جاری رہینگے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment