ضلع آواران کے مختلف علاقوں بانی جو، گندچائی اورگردو نواح کے دیگرعلاقوں میں گذشتہ چند دنوں سے پاکستانی فوج کی فوجی جاریت جاری ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق لوگوں کوتشددکا نشانہ بناکر دھمکایا جارہا ہے کہ اپنے گھر بار خالی کرکے نقل مکانی کروبصورت دیگرتمام علاقہ مکینوں کو زبردستی بے دخل کیا جائے گا۔
سنگر کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ شام گندچائی میں رشید ولد عیدو اور اسماعیل ولد عیدو کے گھر میں چھاپا مار کر گھر میں موجود گندم سمیت تما م اشیا فوجی گاڈیوں میں ڈال کر گشانگ آرمی کیمپ منتقل کیا گیا۔
یاد رہے کہ ان علاقوں میں مکمل طور پر فوج کی عملداری اورآئے روز فوجی جارحیت کے ذریعے لوگوں کوحراست بعد لاپتہ کرنے اور گھروں کوجلانے کاسلسلہ سالوں سے جاری ہے۔لیکن میڈیا کی عدم رسائی اور سیاسی پارٹیوں کی خاموشی سے ان علاقوں کے مکین سخت ترین فوجی بربریت کے شکار ہیں۔
ذرائع بتاتے ہیں کہ ان علاقوں میں لوگوں کے جان و مال سمیت عورتوں کی عزتیں بھی محفوظ نہیں ہیں اور ایک سنگین انسانی المیہ کی صورتحال ہے۔