بلوچستان کے علاقے بولان میں پاکستانی فوج کی آپریشن جاری ہے جس میں فورسز کو فضائی کمک حاصل ہے۔
مقامی میڈیا ”دی بلوچستان پوسٹ“ نے اپنے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے فوجی آپریشن کا آغاز آج صبح کیا گیا، فوجی آپریشن بولان اور مچھ کے مختلف پہاڑی علاقوں ڈھڈر، پانچ، پیر مڑد، ترمڑ، جعفری اور گردنواح میں کی جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق آج صبح پاکستان فوج کی بڑی تعداد مختلف اطراف سے گاڑیوں میں مذکورہ علاقوں میں پہنچی جبکہ ان کو فضائی کمک بھی حاصل ہے جن میں گن شپ ہیلی کاپٹر شامل ہیں۔
کہا جارہا ہے کہ گذشتہ ہفتے بھی بولان کے مختلف علاقوں میں فضائی آپریشن کی گئی، دوران آپریشن ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ سے مقامی افراد کے مال مویشی ہلاک ہوئے تھے۔
تاہم حکام نے فوجی آپریشنوں کے حوالے سے تاحال کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔