بلوچستان کے کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ جام کمال کیخلاف تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کیلئے بلوچستان عوامی پارٹی (باپ)کے ناراض ارکان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔
یہ ظہرانا وزیرِ اعلی جام کمال کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کے معاملے پر بی اے پی کے سینیٹر کہدہ بابر نے ناراض ارکان کے اعزاز میں دیاتھا۔
ظہرانے میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، سینیٹرمنظوراحمدکاکڑ، سینیٹرمیرسرفرازبگٹی،سردار صالح بھوتانی، اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو،سردارعبدالرحمن کھیتران،لالا عبدالرشید،میراکبر آسکانی،بشریٰ رنداور ناراض ارکان شریک ہوئے۔
اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ جام کمال کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پر مشاورت کی گئی۔