ژوب میں تعمیراتی کمپنی کی مشینری کونذر آتش کردیا گیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع ژوب میں میر علی خیل روڈ پر کام کرنے والی کنسٹرکشن کمپنی کی مشینری کو آگ لگا دی گئی۔

گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع ژوب میں میرعلی خیل روڈ پر نجی کنسٹرکشن کمپنی کے کیمپ میں موجود نامعلوم ملزمان کی جانب سے کروڑوں روپے کے مشینری کو رات کے تاریکی میں پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی جس سے کروڑوں روپے کانقصان ہوا۔

واضع رہے کہ بلوچستان بھر میں بلوچ مسلح تنظیموں کی جانب سے عسکری تعمیراتی کمپنی سمیت بلوچستان کی معدنیات نکالنے اور روڈ و دیگر تعمیراتی کاموں میں مصروف کمپنیوں کو وقفے وقفے سے نشانہ بنایا جاتاہے۔

TAGGED:
Share This Article
Leave a Comment