گشانگ میں پاکستانی فوجی کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے ضلع آواران کے علاقے گُشانگ میں پاکستانی آرمی کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ آج جمعرات کی شام پانچ بجے سرمچاروں نے گُشانگ آرمی کیمپ پر راکٹوں، اسنائپر اور دوسرے خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ راکٹ کے گولے کیمپ کے اندر گرئے جس سے قابض فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔

انہوں نے مزید کہاہے کہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment