پنجگوراور کیچ سے فورسز ہاتھوں 2نوجوان جبری طور پر لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ضلع پنجگور اور کیچ سے فورسز نے دو نوجوانوں کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیاہے۔

ضلع پنجگور سے نوجوان کو فورسز نے گرمکان کے علاقے سے حراست میں لے کر لاپتہ کیا جس کی شناخت بابر ولد شاجی رحمت کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق فورسز نے نوجوان کو آج دوپہر بارہ بجے کے قریب حراست میں لیا گیا۔

اسی طرح بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ کا رہائشی ایک اور نوجوان پاکستان فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ، تیل برداری کے کاروبار سے منسلک نوجوان اورنگ زیب ولد برکت کو حراست میں لیکر جبری طور پرل اپتہ کردیا ہے۔

لواحقین کے مطابق اورنگ زیب کو پاکستانی فورسز نے کیچ کے تحصیل تمپ کے سرحدی علاقے عبدوئی سے گذشتہ دنوں حراست میں لے کر لاپتہ کردیا، جو تاحال لاپتہ ہیں۔

مذکورہ نوجوان کیچ کے تحصیل تمپ پل آباد کا رہائشی ہے جو تیل کے کاروبار سے وابستہ ہے جنہیں فورسز نے چھ ستمبر کو سرحدی علاقے عبدوئی سے حراست میں لے کر لاپتہ کیا۔

اہلخانہ کے مطابق مذکورہ اورنگ زیب کے بھائی کو بھی اس سے پہلے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کیا گیا تھا جو دو ماہ فورسز کی تحویل میں رہنے کے بعد رہا ہوا جبکہ اب اس کے بھائی کو حراست میں لیا گیا ہے۔

اہلخانہ نے انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی ہے کہ اورنگ زیب بیگناہ ہے اس کی بازیابی کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

Share This Article
Leave a Comment