تفتان راہداری گیٹ پھر سے بند، تاجربرادری برہم

0
225

تفتان راہداری گیٹ بند پھر سے بند کردینے سے تاجربرادری برہم ہوگئے۔

انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کر صدر رحیم آغا،عمران ترین، حاجی نصرالدین کاکڑ، حاجی یعقوب شاہ کاکڑ، میر رحیم بنگلزئی، اور انجمن تاجران دالبندین کے سرپرست اعلیٰ حاجی اللہ نظر محمد حسنی صدر حاجی امان اللہ محمد حسنی نائب صدر حاجی عبدالسلام بادینی جنرل سکریٹری ماما منور کشانی خازن علی اکبر مینگل پریس سیکرٹری محمد آصف برازء رابط سیکرٹری میر رؤف قلندرانی اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں بازارچہ گیٹ، راہداری گیٹ زیرو پوائنٹ گیٹ کی بندش کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور کہا ہے کہ حکومتی فیصلے عوام کو بیروزگار کرنے اور انہیں دیوار سے لگانے کے مترادف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تفتان راہداری گیٹ بند ش کیخلاف تمام تاجر برادری کو متحد ہونا پڑے گا اور بلوچستان میں کوئی سور ذریعہ معاش نہیں ہیں اور ایک سوچھے سمجھے منصوبے کے تحت پہلے پنجگور چیدگی باڈر پر زامباد والوں پر روزگار کے دروازے بند کئے گئے اب تفتان پر زیرو پوائنٹ اور راہداری گیٹ بند کردیا گیا ہے حالانکہ پاکستان کی آزادی سے اب تک انہیں باڈروں پر آباد قبائل تجارت کرتے آرہے ہیں۔

بیان میں آل پارٹیز، لیبر یونین، اور انجمن تاجران تفتان اور دالبندین کے ہر احتجاج کی حمایت کرتے ہیں اور کہا ہے کہ تاجروں کی دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here