بلوچستان: کنڈ ملیرکے سمندر میں پھر سے جزیرہ نمودار

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان میں کنڈ ملیر کے ساحل کے قریب سمندر میں پھر سے ایک جزیرہ ابھرآیاہے۔

مقامی لوگوں نے مذکورہ جزیرے کی ایک مختصر فلم بھی بنائی ہے ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سمندر کے بیچوں بیچ ایک چٹان جیسا جزیرہ سطح آب پر موجود ہے۔

واضع رہے کہ اس سے قبل بھی اسی ایریامیں ملان کے مقام پر سمندرکے بیچ ایک جزیرہ ابھرآیا اور کچھ دنوں کے بعد وہ پھر سے سمندر برد ہوگیا۔

اسی طرح گوادر میں بھی ایک بار سمندر میں جزیرہ نمودار ہوا جس پر لوگوں نے جاکر تفریح بھی کی لیکن پھر کچھ سمے کے بعد وہ زیر آب چلاگیا۔

ماہرین کے مطابق اس ایریا میں تیل و گیس سمیت دیگر معدنیات کی ایک بڑی مقدار پائی جاتی ہے۔ماور سمندر میں ایسے جزیرے گہرے پانیوں میں جغرافیائی ردوبدل کی وجہ سے وجود میں آتے ہیں۔

ماہرین کہتے ہیں کہ وقفے وقفے سے بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں سمندرکے بیچ جزیروں کا ابھر آنا یاخشک ومیدانی زمینوں پرمٹی کے آتش فشاں کی موجودگی اسی سلسلے کی کڑیاں ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment