بلوچستان کے ضلع کاہان کے علاقے کرمو وڈھ میں پاکستانی سیکورٹی فورسز کے ایک چیک پوسٹ پر حملے کی اطلاعات ہیں۔
مقامی میڈیا ”دی بلوچستان پوسٹ“نے اپنے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ بدھ کی شپ نامعلوم افراد نے چیک پوسٹ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، تاہم ابتدائی طور پر جانی نقصانات کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
دریں اثناء بلوچستان کے ضلع کیچ کے سرحدی علاقے زامران نرم میں لد کور کے مقام پر نامعلوم افراد نے ایف سی کے چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔
دونوں حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم کی طرف سے قبول نہیں کیے گئے ہیں۔