بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے ضلع کیچ کے علاقے ڈنڈار میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ پیر کی صبح سرمچاروں نے کولواہ میں رودکا اور آشال کے درمیان دشمن پاکستانی فوج کی ایک گاڑی کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا۔
فوجی قافلے میں شامل ایک پک اپ گاڑی اس کی زد میں آیا جس سے چار اہلکار ہلاک اور تین شدید زخمی ہوئے ہیں۔ میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا ہے کہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔