گوادر اور کوئٹہ دھماکوں کے خودکش بمبار افغانستان سے آئے تھے، شیخ رشید

0
274

پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ گوادر اور کوئٹہ دھماکوں کے خودکش بمبار افغانستان سے آئے تھے اور دونوں حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں کل ایف سی پر جو حملہ ہوا اس میں ملوث دہشت گرد افغانستان سے آیا،گوادر اورکوئٹہ دونوں جگہ ہونے والے دھماکوں کے خودکش بمبار افغانستان سے آئے، دونوں حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی ہے، افغانستان میں حکومت بن جائے پھر تفصیلی بات کروں گا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بھارتی پروپیگنڈا بے بنیاد ہے، پاکستان میں کوئی مہاجرکیمپ نہیں، طالبان کی سی پیک میں شمولیت کی خواہش خوش آئند ہے، افغان حکومت نے کہا ہے کہ اُن کی زمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ خطے میں بھارت کو سب سے زیادہ منہ کی کھانی پڑی، چمن بارڈرکا معاملہ 12 تاریخ تک حل کرلیا جائیگا۔

خیال رہے کہ گذشتہ روزکوئٹہ میں مستونگ روڈ پر ہونے والے خود کش دھماکے میں 4 سکیورٹی اہلکار ہلاک اور 19 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق موٹرسائیکل سوار دحملہ آور نے مستونگ روڈ پر چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا جس میں 4 ایف سی اہلکارہلاک ہوگئے۔

اس سے قبل 20 اگست کو گوادر میں چینی شہریوں کے قافلے پر حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں چینی شہریوں سمیت 9افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ جبکہ دھماکے بعد فورسز کی حواس باختگی میں آبادی پر اندھا دھند فائرنگ 3دو بچے جاں بحق بھی ہوئے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here