امریکا واپس افغانستان میں جائے گا،سینیٹر لنڈسے گراہم

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم کا کہنا ہے کہ ہم افغانستان واپس جائیں گے۔

امریکی ریپبلکن پارٹی کے اہم رہنما نے بی بی سی کو بتایا کہ ان کا خیال ہے کہ امریکی فوجی مستقبل میں ’افغانستان واپس جائیں گے’۔

بی بی سی کے پروگرام ہارڈ ٹاک پر بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا ’ہمیں یہ کرنا پڑے گا کیونکہ (دہشت گردی) کا بہت بڑا خطرہ ہوگا۔

امریکی سینیٹر کا کہنا تھا کہ ’طالبان دور حاضر کے تقاضوں کے خلاف ہیں وہ افغان لوگوں پر ایک ایسی حکومت کا تسلط کریں گے جو ہمارے لیے تکلیف کا باعث ہوگی مگر سب سے اہم بات یہ ہے کہ وہ القاعدہ کو محفوظ مقامات مہیا کریں گے جن کا مشن ہے کہ ہمیں مشرق وسطی سے نکال باہر کریں اور وہ ہم پر اس لیے حملہ کریں گے کیونکہ انھیں ہمارا طرز زندگی پسند نھیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment