بلوچستان کے ضلع پنجگورکے علاقے گرمکان میں فورسز نے ایک گھر پرچھاپہ مار کر دو نوجوانوں کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پرلاپتہ کردیا۔
مقامی میڈیا ”ریڈیو زرمبش“ نے اپنے نامہ نگار کے حوالے سے بتایا ہے کہ 04 اور 05 ستمبر کی درمیانی رات پاکستانی فوج نے گرمکان میں ایک گھر پرچھاپہ مار کر وقار ولد عبدالرشید اور سجاد ولد لعل بخش نامی دو نوجوانوں کو حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کردیاہے۔
ذرائع بتاتے ہیں کہ فورسز نے گھر پر چھاپے کے دوران خواتین وبچوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔