دالبندین بازار میں فائرنگ ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
دالبندین بازار میں جائیداد کے تنازعے پر ایک ہی قبیلے کے دو گروہوں میں لڑائی جھگڑا ہوا بعد ازاں دوسرے فریق کی جانب سے دالبندین کے بھرے بازار میں کار گاڑی پر فائرنگ کر دی گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص شدید زخمی ہوا جنھیں ہسپتال میں طبی امداد فراہم کرنے کے بعد کوئٹہ ریفر کر دیا گیا ہے مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت حاجی مستان ولد حاجی عمر قوم محمد حسنی سکنہ حب چوکی ضلع لسبیلہ کے نام سے ہوئی۔
ہلاک ہونے والا شخص دالبندین میں رشتہ داروں سے ملنے آیا تھا کہ وہ اپنی جان گنوا بیٹھا۔ لڑائی جھگڑا اور فائرنگ سنجرانی قبائل کے دو فریقین کے درمیان ہوئی۔
پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے تاہم مذید تفتیش جاری ہے۔