ایران میں 219 پاکستانی شہری گرفتار،تفتان میں لیویز حکام کے حوالے

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

ایران میں سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 219 پاکستانی شہری گرفتارکرکے بلوچستان کے سرحدی علاقے تفتان میں راہداری گیٹ کے مقام پر لیویز انتظامیہ کے حوالے کر دئیے۔

ایرانی سیکورٹی فورسز کے مطابق گرفتار ہونے والے 219 پاکستانی جو کہ بغیر قانونی دستاویزات کے ایران میں موجود تھے گرفتار کر لیا گیا۔

تفتان میں حکام کے مطابق گرفتار پاکستانیوں میں پنجاب 157،خیبر پختون خواہ 31، سندھ 29 اور آزاد کشمیر 02 شامل تھے ان میں 49 ایسے افراد بھی شامل ہیں جن کے پاس قومی شناختی کارڈ نہیں تھے۔

انھیں راہداری گیٹ کے انچارج میر الہی بخش نوتیزئی نے واپس ایرانی سیکورٹی فورسز کے حوالے کر دیا۔

تفتان میں لیویز حکام کے مطابق گرفتار پاکستانیوں کو راہداری گیٹ کے مقام پر محکمہ صحت کے پیرامیڈیکس اسٹاف نے ان کی اسکریننگ اور کرونا ٹیسٹ بھی کی گئی۔اور ابتدائی تفتیش کے بعد معلوم ہوا ہے کہ یہ گرفتار پاکستانی بہتر روزگار کے لیے بلوچستان کے راستے ایران سے یورپ جانا چاہتے تھے جنہیں لیویز فورس نے ابتدائی کاروائی مکمل کرنے کے بعد مذید تفتیش کے لیے ایف آئی اے حکام کے حوالے کر دیے۔

واضع رہے کہ اس سے قبل میں سینکڑوں کی تعداد میں ایران کے راستے یورپ جانے والے پاکستانی نہ صرف ایرانی سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں گرفتار ہوکرواپس پاکستان آچکے ہیں بلکہ سال رواں میں یورپ جانے کے خواہشمند درجنوں افراد راستے میں بھوک اور پیاس سے مرچکے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment