بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے تنظیم کے سرمچار امام عرف ڈگر کی ناگہانی انتقال پر اسے سرخ سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سرزمین سے اپنی قلبی وابستگی اور اس کی آزادی کیلئے اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کرتے ہوئے مسلح جدو جہد کو چنا اور اس میں آخری سانس تک جڑے رہے۔
میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ امان عرم ڈگر سکنہ مہیر مند 2010 سے بی ایل ایف سے وابستہ تھے۔ وہ ایک بہترین گوریلہ سرمچار تھے۔ وہ متعدد جنگی محاذوں میں شامل رہے جہاں انہوں نے اپنی سرزمین کا دفاع کرتے ہوئے دشمن کو کئی بار شکست سے دوچار کیا۔
بی ایل یف ترجمان نے کہا کہ وہ گذشتہ کچھ عرصے سے بیمار تھے اور زیر علاج تھے۔ وہ انتیس اگست کو وفات پاکر شہید ہوگئے۔
ہم ان کی قربانی اور بلوچ سرزمین کی دفاع و آزادی کیلئے ان کی پُر کھٹن جدوجہد کا معترف ہیں اور انہیں سرخ سلام پیش کرتے ہوئے یہ عزم کرتے ہیں کہ ہم ان کی تقلید میں سرزمین کی دفاع و آزادی کا یہ پُرکٹھن جہدو جہد بلوچستان کی آزادی تک جاری رہے گا۔