کوئٹہ: مستونگ شاہراہ پر فورسزپرخودکش دھماکا، 3 اہلکار ہلاک

0
291

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں مستونگ قومی شاہراہ پر سونا خان تھانے کی حدود میں فورسز کی گاڑی کے قریب خود کش دھماکے میں 3 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

محکمہ انسداد دہشت گردی کے ترجمان کے مطابق صبح کوئٹہ مستونگ قومی شاہراہ پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب موٹر سائیکل سوار خود کش بمبار نے خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑا لیا۔

انہوں نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں 3 سیکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ 20 کے قریب زخمی ہوئے جنہیں کوئٹہ کے ایف سی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق خود کش حملے میں 5 سے 6 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھا کرنے اور تفتیش کا آغاز کردیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل کوئٹہ اظہر اکرم نے دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد کے ہلاک اور 15 زخمی ہونے کی تصدیق کی تھی۔

انہوں نے زخمیوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہرکیا۔

پولیس حکام کے مطابق دھماکے میں 20 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے شیخ زاید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی کوئٹہ نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے جبکہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور کا نشانہ پولیس اہلکار تھے، جائے وقوعہ سے تمام شواہد بھی اکٹھے کر لیے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here