تربت: شاہینہ شاہین کے قاتل کی عدم گرفتاری کیخلاف احتجاجی کیمپ قائم

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

جسٹس فار شاہینہ شاہین کمیٹی کے زیراہتمام آرٹسٹ وصحافی شاہینہ شاہین کے قاتل کی عدم گرفتاری کے خلاف ہفتہ کے روز شہید فدااحمدچوک پر ایک احتجاجی کیمپ قائم کیاگیا۔

علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ میں جسٹس فارشاہینہ شاہین کمیٹی کے مردوخواتین ممبران، مقتولہ کی والدہ،بہنیں ودیگر عزیز واقارب بیٹھی رہیں۔

کیمپ میں شاہینہ شاہین کی تصاویراوران کی پینٹنگز رکھی گئیں، ایچ آرسی پی اسپیشل ٹاسک فورس مکران ڈویژن کے کوآرڈنیٹرپروفیسرغنی پرواز،تربت سول سوسائٹی کے کنوینرگلزاردوست،کیچ سول سوسائٹی کے کنوینرالتازسخی،بی ایس اوپجارکے مرکزی سنیئروائس چیئرمین بوہیرصالح ایڈووکیٹ، تربت زون کے آرگنائزرنوید تاج، انجمن تاجران تربت کے نائب صدر نثار آدم جوسکی، سراج شیرجوسکی،مختلف سیاسی وسماجی تنظیموں کے نمائندوں،صحافیوں ودیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والوں نے احتجاجی کیمپ جاکر جسٹس فار شاہینہ شاہین کمیٹی سے یکجہتی کامظاہرہ کیا اور شہید شاہینہ شاہین کے قاتلوں کی فوری گرفتاری اور قرار واقعی سزادینے کامطالبہ کیا۔

جسٹس فار شاہینہ شاہین کمیٹی نے مبینہ قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف ہفتہ اور اتوار کو شہید فداچوک پر 2روزہ احتجاجی کیمپ لگانے کااعلان کیا تھا۔ کیمپ کے دوسرے روز کیمپ کے اختتام پر ایک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی جو تربت پولیس تھانہ کے سامنے احتجاج کرے گی۔

احتجاجی کیمپ میں ایچ آرسی پی اسپیشل ٹاسک فورس مکران کے کوآرڈی نیٹر پروفیسر غنی پرواز، تربت سول سوسائٹی کے کنوینر گلزار دوست، جسٹس فارشاہینہ شاہین کمیٹی کی چیئرپرسن معصومہ رفیق ودیگر نے ایک سال گزرنے کے باوجود قاتلوں کی عدم گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ حکومت فوری طورپر نامزد قاتل کی گرفتاریقینی بناکر انصاف کے تقاضے پورے کرے۔

Share This Article
Leave a Comment