ْحکومت بلوچستان کی جانب سے 13اکتوبر کو حب میں ویمن فیسٹیول کا اعلان کیاگیا ہے۔
یہ اعلان بلوچستان کے کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ جام کمال،پارلیمانی سیکرٹری برائے ترقی نسواں حکومت بلوچستان ماہ جبیں شیران اور سیکریٹری ترقی نسواں حکومت بلوچستان ظفر بلیدی کی جانب سے کی گئی ہے۔
جس میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والی خواتین کو کاروبار کی نئی جہتیں فراہم کرنے اور مقامی ثقافت کو روشناس کرایا جائے گا۔
حکومت کی جانب سے جارہ کردہ بیان کے مطابق دو روزہ ویمن ایکسپو 13 اور 14 اکتوبر 2021 کو حب چوکی میں منعقد کیا جائیگا جس میں ثقافتی اور کاروباری سٹالز لگائے جائیں گے جبکہ خواتین و بچوں کی دلچسپی کے پیش نظر گیم شوز، کوئیز شوز، ثقافتی شوز اور دیگر رنگارنگ تقریبات فیسٹویل کا حصہ ہونگے۔
13 اکتوبر 20121 سی حب چوکی میں شروع ہونے والے ویمن فیسٹویل میں ثقافتی اور کاروباری اسٹالز کی بکنگ جاری ہے۔اس سلسلے میں دلچسپی رکھنے والی خواتین سٹالز کی بکنگ کے لیئے دفتری اوقات میں 03333148013 پر کال کرسکتی ہیں۔