بزرگ قوم پرست سیاست دان سردار عطا اللہ مینگل کے انتقال کی سوگ میں وڈھ بازار تیسرے روز بھی بند رہی۔
انجمن تاجران وڈھ نے کال دی تھی کہ بزرگ بلوچ قوم پرست سیاست دار سردار عطا اللہ مینگل کے انتقال کے باعث وڈھ بازار مکمل طور پر بند رہے گی۔
ہفتے کے روز تیسرے روز بھی وڈھ بازار مکمل بند رہی تمام چھوٹے بڑے کاروباری ادارے بند رہے۔
گزشتہ روز کراچی میں انتقال کر جانے والے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سرپرستِ اعلیٰ، بزرگ سیاستدان سردار عطا اللہ مینگل کی میت کراچی کے علاقے محمد علی سوسائٹی سے ان کے آبائی علاقے وڈھ، خضدار، بلوچستان پہنچا دی گئی۔