بلوچ آرٹسٹ وصحافی شاہین شاہین کے قتل کو ایک سال مکمل ہوگیا ہے لیکن اس کے قاتل کوابھی تک گرفتار نہیں کیا گیاہے۔
جسٹس فار شہید شاہینہ شاہین کمیٹی نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ آج بروز جمعہ 3 ستمبر، 12:00 بجے ”جسٹس فار شہید شاہینہ شاہین کمیٹی” کی جانب سے ایک سال گزرنے کہ باوجود بلوچ آرٹسٹ ادیبہ اور ایڈیٹر شاہینہ شاہین بلوچ کے سفاک قاتل شاہی تمپ تربت کے رہائشی ”محراب گچکی” کو تاحال گرفتار نہ کرنے کیخلاف تربت پریس کلب میں پریس کانفرنس کی جائیگی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ 4 اور 5 ستمبر ہفتے اور اتوار کے دن شہید فدا چوک پر ”جسٹس فار شہید شاہینہ شاہین کمیٹی” کی جانب سے ایک بھوک ہڑتالی کیمپ لگائی جائے گی اور اس بے دردانہ قتل کو ایک سال گزرنے کے باوجود شہید کے قاتل کو گرفتار نہ کرنے کے خلاف 5 ستمبر کو بھوک ہڑتالی کیمپ کیبعد احتجاجی ریلی نکال کر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکیچ کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاجائیگا۔
انہوں نے سیاسی،سماجی،ادبی تنظیموں تمام انسان دوست خواتین و حضرات سمیت بلوچ قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ احتجاجی کیمپ اور ریلی میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔