میں نے اپنے والد کوہی نہیں،ایک رہنما استادکو کھو دیا ہے،اخترمینگل

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

بلو چستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی سر دار اختر جان مینگل نے اپنے والد سر دار عطاء اللہ مینگل کو خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے کہا ہے کہ میں نے آج صرف اپنے والد ہی نہیں بلکہ ایک رہنماء مشعل استادکو کھو دیا ہے انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ سر دار عطاء اللہ مینگل نے مجھے اچھے اور برے کے درمیان فرق،نا انصا فی کے خلاف لڑ نا سیکھا یا وہ قوم اور وطن کے لئے روشنی کی کرن تھے۔

انہوں نے کہا کہ بابا آپ نے صرف مجھے ہی نہیں بلکہ پو رے بلو چستان کو یتیم کر دیا اللہ تعالیٰ آپکی مغفر ت فرمائے انہوں نے قوم سے مر حوم عطاء اللہ مینگل کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعا کر نے کی بھی اپیل کی۔

دریں اثناء بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عظیم بلوچ رہبر بلوچستان نیشنل پارٹی کے سرپرست اعلی بانی بزرگ سیاستدان سردار عطا اللہ خان مینگل کے وفات پر پارٹی کے جانب سے 40 روزہ سوگ کا اعلان اور پارٹی پرچم سرنگوں رہے گا۔

بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان کے عوام ایک عظیم شخصیت ثابت قدم مستقل مزاج عظیم انسان سے محروم ہوگیا یہ خلاصدیوں میں بھی پورا نہیں ہوسکے گا۔

پارٹی کے مرکزی اعلامیہ میں انہیں زبردست خراج عقیدت خراج تحسین پیش کیا گیا بزرگ سیاستدان فخر بلوچستان نے پوری زندگی بلوچ بلوچستانی عوام بلوچ قومی تحریک کیلئے بے شمار قربانیاں دیتے رہے زندان و قید بند کی صوبتوں کو خندہ پیشانیوں سے برداشت کرتے رہے۔

لیکن کبھی بھی انکے قدم غیر متزلزل نہیں ہوئے ہہاں تک کہ انکے لخت جگر اسد اللہ مینگل کو لاپتہ کیا گیا جسکی جسد خاکی آج تک نہیں ملی لیکن اس کے باوجود اپنے قومی جہد اور اپنے جدوجہد سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے۔

بیان میں کہا گیا ہے آج 03 ستمبر بروز جمعہ سہہ پہر 3 بجے انکے آبائی گاؤں وڈھ میں بزرگ سیاستدان سردار عطا خان مینگل کا نماز جنازہ ادا کیا جائے گا۔

Share This Article
Leave a Comment