عبیداللہ کاسی قتل میں ملوث ایک ملزم کو گرفتارکرلیا گیا ہے، ضیا لانگو

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے کٹھ پتلی وزیر داخلہ ضیا اللہ لانگو نے کہا ہے کہ پولیس ملک عبید اللہ کاسی کے قاتلوں تک پہنچ چکی ہے اور ایک ملزم کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں اے این پی کے رہنما ملک عبید اللہ کاسی کے قتل کے حوالے سے پیش کی گئی مذمتی قرار داد پر بحث سمیٹتے ہوئے کٹھ پتلی وزیر داخلہ ضیالانگو نے کہا کہ ہماری حکومت نے اغوا اور قتل کے تمام واقعات کو سنجیدہ لیا ہے،کبھی غفلت نہیں کی، ہماری کوشش تھی کہ ملک عبید اللہ کاسی کو باحفاظت بازیاب کرایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم عبید اللہ کاسی کے قاتلوں تک پہنچ چکے ہیں، ایک ملزم گرفتار ہوچکا ہے اور جلد سرغنہ قابل گرفت ہوگا۔

ضیالانگو کا کہنا تھا کہ بلوچستان سمیت ملک کے دیگر علاقوں کے حالات آئیڈیل نہیں ہیں لیکن ہم نے بہت سارے ملزمان کو گرفتار کیا اور سزا بھی دلائی جب کہ عثمان کاکڑکی موت کے اسباب جاننے کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا لیکن ان کے ورثا سمیت کوئی کمیشن میں پیش نہیں ہوا تو کمیشن ختم کردیا۔

Share This Article
Leave a Comment