تمپ میں ندی میں ڈوبنے سے ایک شخص ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے علاقے تمپ کے نہنگ ندی میں ڈوبنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

جس کی شناخت حضور ولد عومر سکنہ کوہاڑ کے نام سے ہوگئی ہے۔

ہلاک شخص کی عمرتقریباً 28 سال بتائی جارہی ہے۔

مقامی ذرائع بتاتے ہیں کہ بدھ کے روز حضور اپنی موٹر سائیکل پرنہنگ ندی پار کرکے کوشقلات تمپ جانے کی کوشش کررہا تھا کہ نہنگ ندی کے تیز بہاؤ سے ندی کے اندر گر کر کھڈے میں چلا گیا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔

مقامی لوگوں نے ان کی لاش کو ندی سے نکال لیا ہے۔

واضح رہے کہ نہنگ ندی میں گزشتہ روز اور بدھ کی صبح پانی کاریلہ آیاہے۔

TAGGED:
Share This Article
Leave a Comment