ہرنائی میں فوجی بربریت،قلات میں موبائل ٹاور دھماکے سے تباہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں خلی پت اور گردنواح میں پاکستانی فورسز کی جانب سے فوجی بربریت کی اطلاعات ہیں۔

جہاں پیدل فوجی دستوں کے علاوہ گن شپ ہیلی کاپٹر بھی حصہ لے رہے ہیں جبکہ فورسز نے کئی مقامات پہ مارٹر گولے فائر کئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق فورسز کی درجنوں گاڑیاں بربریت میں مصروف عمل ہیں جبکہ فضا میں جنگی ہیلی کاپٹروں کا گشت بھی جاری ہے۔

مقامی ذرائع بتاتے ہیں کہ فورسز نے مختلف مقامات پہ مارٹر گولے فائر کئے ہیں تاہم تاحال جانی اور مالی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

یاد رہے کہ مذکورہ علاقے ہر وقت آپریشنوں کی زد میں ہوتے ہیں جہاں سے فورسز نے مختلف اوقات میں مختلف مقامات سے درجنوں افراد کو حراست میں لینے کے بعد جبری طورلاپتہ کردیا ہے جبکہ کئی افراد کو دوران فوجی بربریت قتل کیا گیا ہے۔

جبکہ دوسری جانب بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے جوہان گزگ کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے موبائل ٹاور کو بارودی مواد سے اڑا دیا۔

دھماکے کے بعد مذکورہ علاقے میں فون سروس معطل ہوگئی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مسلح افراد ٹاور کو دھماکے سے اڑانے کے بعد فرار ہوگئے۔ حکام کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا گیا۔

Share This Article
Leave a Comment