بی وائی سی کا عید کے روز کوئٹہ وکراچی میں بلوچ مسنگ پرسنز کے احتجاج میں شامل ہونیکی اپیل

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

بلوچ یکجہتی کمیٹی (کراچی) کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی بلوچ مسنگ پرسنز کا احتجاج ریکارڈ کیا جائے گا جو کوئٹہ اور کراچی میں عید کے پہلے دن کیمپ اور پھر احتجاج کی صورت ہوگا۔ بلوچ قوم بارہا حکومتِ وقت سے اپیل کر چکی ہے کہ اگر بلوچ مسنگ پرسنز نے کوئی جرم کیا ہے تو ان کو عدالت میں پیش کیا جائے، اگر ان سے کوئی غلطی یا کوئی گناہ سر انجام ہوا ہے تو ان کو عدالت میں پیش کیا جائے۔

بلوچ مسنگ پرسنز کے فیملیز عرصہ دراز سے اپنے عزیزوں سے دور رہ کر روز بہ روز لمحہ بہ لمحہ ذہنی اذیتوں کے شکار ہیں۔ کسی کا باپ غائب ہے تو کسی کا بیٹا، کسی کا بھائی غائب ہے تو کوئی نیم بیوہ کی زندگی گزار رہی ہے۔ یہ ایک ایسا کرب کا واقعہ ہے جو نہ صرف بلوچ بلکہ پشتون, شیعہ اور سندھی بھی اس ناقابل بیان درد سے جڑے ہوئے ہیں۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی ہر وقت حق و صداقت کی بات کہنے سے دریغ نہیں کرتی ہے۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی (کراچی) کے ترجمان نے اپنے بیان کے آخر میں کہا کہ ہم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز فیملیز کی جانب سے کراچی میں منعقد کی جانے والی احتجاجی کیمپ کی حمایت کرتے ہیں اور تمام طبقہ فکر کے لوگوں سے شریک ہونے کی بھرپور اپیل کرتے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ یہ کیمپ عید کے پہلے روز صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک کراچی پریس کلب کے سامنے لگائی جائے گی اور حکومتِ وقت سے ایک بار پھر پْر زور اپیل کی جائے گی کہ وہ اس مسئلے کو سنجیدگی سے حل کرنے کے لئے اپنے خدمات سر انجام دیں کیونکہ یہ مسئلہ بلوچستان میں سنگین صورتحال اختیار کر چکا ہے اور دن بہ دن مسنگ پرسنز کی فہرست میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جو کہ انتہائی تشویشناک ہے۔ ہم وزیراعظم عمران خان صاحب سے پْر زور اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس مسئلے پر بذاتِ خود نظرثانی کریں اور اس مسئلے کو جلد از جلد حل کرنے کے لیے اپنے خدمات سرانجام دیں۔

Share This Article
Leave a Comment