پنجگور: بارشوں اور تیز ہواؤں سے کئی کھمبے زمین بوس، بجلی معطل، پانی کا بحران

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع پنجگور کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں اور تیز ہواؤں سے کئی کھمبے زمین بوس ہوگئے جس کی وجہ سے بجلی معطل اور پورے علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق ضلع پنجگور کے علاقے تسپ میں مین روڈپر 11 ہزار Kv کھمبا شدید بارشوں اور تیز ہواؤں کی وجہ سے زمین بوس ہوگیا جس کی وجہ سے بجلی معطل ہوگیا۔

مقامی ذرائع بتاتے ہیں کہ کھمبے گرنے اوربجلی چلے جانے سے علاقے میں پانی کا بحران پیدا ہوگیا ہے۔

لوگوں کا مزید کہنا ہے کہ ابھی تک واپڈا کی جانب سے کھمبوں کی مرمت اور بجلی کی بحالی کیلئے کوئی ہنگامی اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں۔ جس کی وجہ سے لوگ بوند بوند پانی کیلئے پریشان ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment