پنجگور میں فوجی تعمیراتی کمپنی پر مسلح افراد کا حملہ، ہلاکتوں کا خدشہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پنجگور میں فوجی تعمیراتی کمپنی ایف ڈبلیو اوپر مسلح افراد کا حملہ اور ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگورکے تحصیل پروم کے علاقے گومازی میں آج بروزپیرصبح 7 بجے سی پیک روٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے روڈ تعمیر کرنے والی عسکری تعمیراتی کمپنی ایف ڈبلیو او اور سیکورٹی اہلکاروں پر حملہ کیا جس سے متعدد اہلکاروں کی ہلاکت اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

لیکن بعض ذرائع یہ بھی بتاتی ہیں کہ حملے میں صرف ایک ڈمپر گاڑی کا ڈرائیور زخمی ہوا ہے جسے طبی امداد دینے کے لئے سول اسپتال پنجگور منتقل کردیا گیا ہے اور حملہ آور فرار ہونے کامیاب ہوگئے ہیں۔

بلوچستان میں ماضی میں بھی پاکستان آرمی کی تعمیراتی کمپنی (ایف ڈبلیو او) پر اس نوعیت کے حملے ہوتے رہے ہیں جن کی ذمہ داریاں اکثر بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتے آرہے ہیں تاہم آج ہونے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment