بلوچستان حکومت سمندری معاش کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہے، گوادرماہیگیر اتحاد

0
242

گوادر ماہیگیر اتحاد کے صدر خداداد واجو سمیت جیونی، پیشکان اور سربندر کے ماہیگیر نمائندوں الہی بخش اور عطاء اللہ حسن علی سمیت دیگر نے گوادر پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے ٹرالرز بلوچستان کی سمندری حدود میں سمندری حیات کی نسل کشی اور مقامی ماہیگیروں کی معاشی قتل عام میں مصروف عمل ہیں۔

بلوچستان حکومت ہماری سمندری معاش اور املاک کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکا ہے سندھ کے ٹرالروں کے خلاف بلوچستان حکومت کے اختیارات وفاقی حکومت کو منتقل کئے جائیں اور PMSA کو ٹرالرز کے خلاف مکمل کارروائی کی اجازت دی جائے۔ اگر وفاقی اور صوبائی اداروں نے ہمارے معاش کو تحفظ فراہم کرنے اور ٹرالرنگ کے عمل کی مکمل تدارک کے لیئے اقدامات نہ اٹھائے تو ہم ضلع بھر کے ماہیگیر سخت سے سخت احتجاج کرنے کے لئے حق بجانب ہونگے۔

اْنہوں نے کہا کہ سندھ کے سمندری ٹرالرز کئی دہائیوں سے بلوچستان کی سمندری حدود کو پامال کرتے ہوئے سمندری حیات کی نسل کشی اور مقامی ماہیگیروں کی معاشی قتل عام میں مصروف عمل رہے ہیں لیکن اب ٹرالرنگ کا جاری عمل شدت اختیار کرچکا ہے۔ماہیگیروں کی سمندر کو متعلقہ صوبائی حکومتی زمہ داران نے برائے فروخت شروع کردیا ہے اور اپنی محکمانہ زمہ داریوں کے بجائے کراچی میں ڈھیرا ڈال رکھا ہے جو سمندری ٹرالروں کی نمبرنگ اور انہیں تمام تر سہولتیں فراہم کررہی ہیں جو سمندر میں تباہ کاریاں پھیلانے میں کوئی کثر نہیں چھوڈ رہے ہیں۔

اْنہوں نے کہا کہ ماہیگیروں نے کئی دفعہ اپنی جانوں کا پرواہ کئے بغیر ان بے لگام ٹرالرز کا مقابلہ کرتے ہوئے انکے ظلم و زیادتی کا ویڈیوز بھی بھی جاری کیے ہیں اور کہیں دفعہ ٹرالرز عملے نے ماہیگیروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی ہیں اس کے باؤجود ماہیگیروں نے اس سال بیشتر مہینوں میں احتجاج ریکارڈ کرواکر متعلقہ اداروں سے تحریری اپیل کرتے رہے ہیں لیکن صوبائی حکومت کی سنجیدگی کا اندازہ اس طرح لگایا جاسکتا ہے کہ صوبائی مشیر یا وزیر اعلیٰ نے کبھی اس اہم معاشی مسلے پر سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا اور نہ ہی انکی طرف سے ٹرالروں کے خلاف کوئی موثر کارروائی دیکھا گیا ہے۔

اْنہوں نے کہا کہ ہم ماہیگیر سول سوسائٹی اور سیاسی اکابرین سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ماہیگیروں کی جائز مطالبات کو جالابخشنے کے لیئے ہم ماہیگیروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوں۔

اْنہوں نے کہا کہ اگر وفاقی اور صوبائی اداروں نے ہمارے معاش کو تحفظ فراہم کرنے اور ضلع گوادر میں ٹرالرنگ کے عمل کی مکمل تدارک کے لیئے اقدامات نہ اٹھائے تو ہم ضلع بھر کے ماہیگیر سخت سے سخت احتجاج کرنے کے لیئے حق بجانب ہونگے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here