ضلع کیچ سے سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں 6 افراد جبری طور پر لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے تین سگے بھائیوں سمیت 6 افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کیچ کے علاقے پل آباد میں گذشتہ شب فورسز نے ایک گھر پر چھاپہ مارکر چار افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے حراست بعد لاپتہ ہونے والوں میں تین سگے بھائی اور ان کا داماد شامل ہے جنکی شناخت شعیب، جنید، شے حق ولد تاج محمد اور غفور کے ناموں سے ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق فورسز نے رات گئے غالباً تین بجے چھاپہ مارکر گھروں میں موجود خواتین اور بچوں کو شدید تشدد کا نشانہ بناکر مذکورہ افراد کوحراست میں لے کر لاپتہ کردیا۔

ذرائع نے بتایا کہ دو روز قبل تمپ کے علاقے کوہاڑ سے پاکستانی فورسز نے دو افراد بابا ولد عباس اور اصغر ولد عبدالرحمٰن کو حراست میں لیکر لاپتہ کیا تھا جن کے حوالے سے تاحال کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکی ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں فورسز کے ہاتھوں لوگوں کی جبری گمشدگی کا سنگیں صورتحال اختیار کرچکا ہے اور انہی جبری گمشدگی کے خلاف لاپتہ بلوچوں کی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز پچھلے ایک دہائی سے سراپااحتجاج ہے۔

Share This Article
Leave a Comment