وادی مشکے،تمپ اور ناگاہو کے پہاڑی علاقوں میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کی گشت اور زمینی فوج کی پیش قدمی آپریشن جاری ہے۔
ضلع آواران کے تحصیل وادی مشکے کے علاقے کوہ اسپیت، جانی،پتندر، گرانڈی کے پہاڑوں پرپاکستانی فوج نے مورچے سنبھال لیئے ہیں جبکہ زمینی فوج آپریشن کر رہی ہے۔ جنھیں دوجنگی ہیلی کاپٹروں کی مدد حاصل ہے۔
ضلع کیچ کے علاقے تمپ کے علاقے مزنبند اور گردنواح میں گذشتہ روز سے فوجی آپریشن کا آغاز کیا گیا جبکہ آج صبح فورسز کی مزید نفری بھی علاقے میں پہنچ چکی ہے۔فورسز کے ہمراہ ہیلی کاپٹر بھی گشت رہے ہیں۔
دریں اثناء ضلع قلات کے پہاڑی علاقے ناگاہو میں آج صبح فوجی آپریشن کا آغاز کیا گیا ہے۔ جوہان سے ناگاہو کی جانب سے فورسز کی گاڑیوں اور موٹر سائیکل پر مشتمل قافلوں کو جاتے ہوئے دیکھا گیا جبکہ دو ہیلی کاپٹروں کو بھی مذکورہ علاقوں میں دیکھا گیا۔
مذکورہ علاقوں میں آپریشن کا سلسلہ جاری ہے اور مزید تفصیلات آنا باقی ہیں۔