جبری طور پر لاپتہ حزب اللہ قمبرانی بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا جبکہ ان کے ہمراہ لاپتہ حسان قمبرانی تاحال لاپتہ ہیں۔ کوئٹہ سے گذشتہ سال 14 فروری کو جبری طور پر لاپتہ کیے جانیوالے قمبرانی برادرز میں سے ایک نوجوان حزب اللہ قمبرانی بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا۔
نوجوانوں کی جبری گمشدگی پر آواز اٹھانے والی حسان قمبرانی کی بہن حسیبہ قمبرانی نے حزب اللہ کے بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے میرا کزن حزب اللہ قمبرانی 1 سال کے جبری گمشدگی کے بعد بازیاب ہوگیا۔ حزب اللہ کو میرے بھائی حسان کے ہمراہ لاپتہ کیا گیا لیکن میرا بھائی تاحال لاپتہ ہے۔
حسیبہ نے کہا کہ حکمرانو ہم حزب اللہ کے بازیابی کی خوشی منائے یا حسان کے عدم بازیابی پر غم کا دامن پکڑے رہیں؟
۔