پسنی میں کوسٹ گارڈ کی گاڑی پر دستی بم حملہ ہوا ہے۔
پسنی سے آمدہ اطلاعات کے مطابق شہر کے مرکز میں قائم ہائی سکینڈری اسکول کے گراؤنڈ میں مسلح افراد نے کوسٹ گارڈ کی گاڑی کو دستی بم سے نشانہ بنایا، مقامی ذرائع کے مطابق دستی بم حملے میں کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں کو جانی نقصان کاسامنا کرنا پڑا ہے۔
تاہم حملے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔