نصیر آبادمیںایک خاتون کوقتل کردیا گیا جبکہ ،تفتان اور بسیمہ میں ٹریفک حادثہ سے ایک شخص ہلاک اور 17افرادزخمی ہوگئے۔
بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کے تحصیل تمبو کے علاقے میں باپ نے غیرت کے نام پر کہاڑیوں کے وار کرکے اپنی بیٹی کو قتل اور ایک شخص کو زخمی کردیا۔
پولیس کے مطابق تحصیل تمبو کے پولیس تھانہ خان کوٹ کی حدود گوٹھ محمد امین میں ملزم صابر نے غیرت کے نام پر کلہاڑیوں کے وار کرکے اپنی بیٹی مسمات افروز بی بی کو قتل اور محمد اکبر نامی شخص کو زخمی کرکے فرار ہوگیا۔
اطلاع ملنے پر خان کوٹ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، لاش اور زخمی کو تحویل میں لیکر ہسپتال پہنچادیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش کو ورثاءکے حوالے کرکے مزید کاروائی خان کوٹ پولیس نے شروع کردی ہے۔
جبکہ تفتان سے نوکنڈی آنیوالے دوگاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 15 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پیر کی صبح تفتان کے قریب کوہ دلیل کے مقام پر دو ویگو گاڑیوں کے درمیان خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 15 افراد شدید زخمی ہوگئے جبکہ امین اللہ ولد حاجی شمس الدین موقع پہ جاں بحق ہوگیا۔
زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے ایف سی ہسپتال نوکنڈی منتقل کردیا گیا، زخمیوں میں 6 بچے 2 خواتین اور 7 مرد شامل ہے۔
دریں اثناءبسیمہ میں گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار دو افراد زخمی ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار باپ اور بیٹے گھر سے بازار جا رہے تھے کہ کلی غلام رسول کے چڑھائی کے مقام پر پر گاڑی کی ٹکر سے عبدالجیل اور کریم بخش زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو سول ہسپتال بسیمہ منتقل کر دیا گیا ہے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد شدید زخمی کریم بخش کو مزید اعلاج کیلئے خضدار منتقل کر دیا گیا ہے۔