دشت بل نگور میں زونگ موبائل ٹاور کو نذر آتش کر دیا ہے۔ بی ایل ایف

0
335

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے چینی کمپنی زونگ کے ایک ٹاور کو نذر آتش کرنے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ ضلع کیچ کے علاقے دشت بل نگور میں قائم زونگ کمپنی کی موبائل فون ٹاور کی مشینری کو سرمچاروں نے نذر آتش کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک روٹ پر موبائل ٹاور کی جال بچھا کر قابض پاکستانی فوج اپنے مخبروں کے ذریعے سرمچاروں کی نقل و حرکت سمیت اس روٹ کو محفوظ بنانے کے لیے چین کی مدد سے موبائل فون ٹاور لگا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے کسی سامراجی منصوبے کو مکمل ہونے نہیں دیا جائے گا جو بلوچ قومی آزادی کی جد و جہد کے خلاف ہو۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here