یواے ای کی 48 فیصدآبادی کو رونا ویکسین لگائی گئی

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

متحدہ عرب امارات میں 48 فی صد آبادی کو اب تک کرونا وائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے۔یواے ای نے دسمبر میں مارچ تک اپنی 50 فی صد آبادی کو ویکسین لگانے کا ہدف مقررکیا تھا۔

یو اے ای کی قومی کرائسیس اور ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی (این سیما) کے مطابق یو اے ای میں منگل تک 3777143 افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔ان میں 64۰5 فی صد ضعیف العمر افراد شامل ہیں۔

یواے ای نے دسمبر 2020ءمیں ملک بھر میں کرونا وائرس سے بچاو¿ کے لیے ویکسین لگانے کی مہم شروع کی تھی اور یہ اعلان کیا تھا کہ مارچ 2021 تک ملک کی 50 فی صد آبادی کو ویکسین لگا دی جائے گی۔ویکسی نیشن کی مہم دسمبر 2021ءتک جاری رہے گی اور تب تک ملک کی 70 فی صد آبادی کو ویکسین لگا دی جائے گی۔

متحدہ عرب امارات میں کووِڈ-19 کی ویکسین لگوانے والوں کی کم سے کم عمر 16 سال مقرر کی گئی ہے۔یو اے ای میں شامل سات امارتوں میں تمام مکینوں اور شہریوں کو حکومت کی جانب سے مفت ویکسین لگائی جارہی ہے۔ان میں چھے امارتوں میں چین کی سرکاری دوا ساز کمپنی سائنو فارم کی ساختہ ویکسین لگائی جارہی ہے۔

البتہ امارت دبئی میں شہریوں اورمکینوں کوسائنو فارم کے علاوہ امریکی کمپنی فائزر کی جرمن کمپنی بائیواین ٹیک کے اشتراک سے تیارشدہ ویکسین لگائی جارہی ہے۔شہری اور مکین ان دونوں میں سے کوئی ایک ویکسین رضاکارانہ طورپر لگواسکتے ہیں۔

دریں اثناءیو اے ای کے محکمہ صحت نے اسی ماہ کووِڈ-19 کے مریضوں کے علاج کے لیے مزید سات نئے اسپتال کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ان اسپتالوں میں کل 2058 بستر ہوں گے۔ان میں 292 بستر تشویش ناک صورت حال کا شکارمریضوں کے لیے مختص ہوں گے۔

یو اے ای کے حکام نے فروری میں کروناوائرس کی پابندیوں کی 55966 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی تھیں۔ان میں 47 فی صد خلاف ورزیوں کا تعلق ماسک نہ پہننے سے تھا جبکہ 20۰5کا تعلق دکانوں اور دکان داروں سے تھا،ان کے دکان دار کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حکومت کی عاید کردہ پابندیوں کی خلاف ورزیوں کے مرتکب پائے گئے تھے۔

جن لوگوں نے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مقررہ سماجی فاصلے کی پابندی نہیں کی،ان کی تعداد 17۰5 فی صد تھی۔8 فی صد سے افراد کاروں میں مقررہ حد سے زیادہ تعداد میں مسافروں کو سوار کرنے کی پابندی کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ہیں اور 4۰5 فی صد نے اجتماعات میں شرکت کے دوران میں مقررہ سماجی فاصلے کی پاسداری نہیں کی تھی۔

Share This Article
Leave a Comment