سٹریٹجک شراکت داری : متحدہ عر ب امارات کے صدر آج انڈیا کا دورہ کرینگے

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان مشرق وسطیٰ کی غیر مستحکم صورتحال کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے آج سرکاری دورے پر انڈیا پہنچ رہے ہیں۔

گذشتہ روز انڈیا کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ شیخ محمد بن زاید کا متحدہ عرب امارات کے صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے انڈیا کا تیسرا سرکاری دورہ ہوگا۔

وزارتِ خارجہ کے بیان کے مطابق، اس دورے سے دونوں ملکوں کے رہنماؤں کو انڈیا اور متحدہ عرب امارات کے درمیان جامع سٹریٹجک پارٹنرشپ کی نئی حدوں کا تعین کرنے کا موقع ملے گا۔

دوسری جانب انڈیا کے خبر رساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ایران اور امریکہ کے تعلقات میں تیزی سے گراوٹ آ رہی ہے، یمن کے معاملے پر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تناؤ پایا جاتا ہے جبکہ غزہ میں غیر مستحکم سیاسی صورتحال ہے۔

توقع کی جا رہی ہے کہ اس دورے میں تجارت اور سرمایہ کاری، دفاعی صنعت اور توانائی کے شعبوں میں تعاون زیرِ بحث آئے گا۔

Share This Article