بلوچ یکجہتی کمیٹی کا بلوچ متحدہ محاذ کے پر امن احتجاج کی حمایت کا اعلان ‎

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

‎بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کے ترجمان نے ایرانی بارڈر پر بلوچ مزدوروں پر فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ اپنے ذریعہ معاش کے لئے تیل کے کاروبار سے منسلک ہیں اور اسی کاروبار کی بنیاد پر اپنے بچوں کی کفالت کا ذمہ سر انجام دیتے ہیں لیکن ایرانی بارڈر فورسز کی جانب سے ان نہتے مزدوروں پر فائرنگ کھلی جارحیت اور بلوچ نسل کشی کا تسلسل ہے۔

‎بلوچ جہاں بھی آباد ہے ایک دوسرے سے سماجی,معاشی طور پر جڑے ہوئے ہیں اور ان کا دل ایک دوسرے کی تکلیف پر دھڑکتا ہے۔
‎ترجمان نے کہا کہ ہم اپنے یک دل دو جان بھائیوں کے ساتھ ہیں اور ان کو انصاف فراہم کرنے کی جدوجہد میں ان کا بھرپور ساتھ دینگے اور ہر دستیاب فورم پر ایرانی فورسز کے اس عمل کی بھرپور مذمت کریں گے تاکہ مستقبل میں ایسے جارحانہ کارروائیوں سے بلوچ کو محفوظ بنایا جاسکے۔

ترجمان نے بیان کے آخر میں بلوچ متحدہ محاذ کی جانب سے تین مارچ کو کراچی میں منعقد ہونے والے پر امن احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے بلوچ عوام سمیت تمام انسان دوستوں,سیاسی جماعتوں,طالب علموں اور دیگر سماجی اور معاشرتی تنظیموں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس پر امن احتجاج میں بھرپور شرکت کرکے اس ظلم کے خلاف آواز اٹھاٸیں۔

Share This Article
Leave a Comment