کراچی : ملیر سے بلوچ طالب علم فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

کراچیکے ضلع ملیر کے علاقے کوہی گوٹھ سے ایک طالب علم کو پاکستانی فوج اور خفیہ ادارے کے اہلکاروں نے گذشتہ رات تین بجے کے وقت اس کے گھر سے اٹھا کر جبری طور پرلاپتہ کر دیا ہے۔

جس کی شناخت ’سراج ولد وشدل‘ سکنہ’ پلکی گچک‘ سے ہوئی ہے۔

پنجگور کے علاقے گچک میں گزشتہ کہیں مہینے سے فوج اپنی جارحانہ کارروائیوں میں مصروف ہے۔اس دوران درجنوں کی تعداد میں لوگوں کو گرفتاری کے بعد جبری لاپتہ کیا گیا ہے۔

بعض طالب علم جو بلوچستان سے باہر تعلیم حاصل کر رہے ہیں ان حالات کی وجہ سے چھٹیوں میں واپس لوٹنے سے گریز کرتے ہیں لیکن وہاں بھی انہیں خفیہ اداروں کے اہلکار تلاش کرکے نشانہ بنا رہے ہیں جس سے طلبا تنظیموں اور بلوچستان میں انسانی حقوق کے اداروں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment