پاکستانی فورسز کے ہا تھوں جبری گمشدگی کے شکار ڈاکٹر راشدعلی بلوچ گزشتہ شب بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں۔
ڈاکٹر راشد علی بلوچ ولد برکت ایک یورولوجسٹ سرجن ہیں جنہیں 9 دسمبر کو سی ٹی ڈی اور ایم آئی نے کوئٹہ سے جبری گمشدگی کانشانہ بنایا جس کے بعد وہ لاپتہ تھے ۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی نے ان کی بازیابی کی تصدیق کی ہے۔
دوسری جانب مستونگ اور لیاری کراچی سے جبری لاپتہ عطاللہ ولدقادر بخش اور شاہ زیب ولدصمد بھی بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔
عطااللہ کو فورسز نے 9 نومبرکو مستونگ سے جبکہ شاہ زیب کو24 نومبر کوکلر ی لیاری کراچی سے جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیاتھا۔
عطااللہ 2 دسمبر کو کوئٹہ سے جبکہ شاہ زیب 12 دسمبر کوصدر کراچی سے بازیاب ہوگیا۔