ضلع کیچ: مند میں آئی ای ڈی دھماکہ ،پاکستانی فوج کے 2 اہلکار ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے مند میں ایک دیسی ساختہ آئی ای ڈی دھماکے میں  پاکستانی فوج کے 2 اہلکاروں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا مند کے علاقے ردیگ میں اس وقت ہوا جب بم ڈسپوزل ٹیم آپریشن کر رہی تھی۔

حکام ذرائع نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک نائیک اور ایک سپاہی شامل ہے۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نےقبول نہیں کی ہے۔

تاہم ماضی میں فورسز پر اس طرح کے مہلک حملوں کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں۔

Share This Article