بلوچستان کے 3 اضلاع میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کا آغاز

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

نیوزاپ ڈیٹ

ضلع آواران،ضلع کیچ،ضلع پنجگور کے سرحدی علاقوں میں پاکستانی فوج نے ایک بڑے آپریشن کا آغاز کردیا ہے ۔

فوج کی ایک بڑی تعدادان اضلاع کی سرحدی علاقوں میں مختلف اطراف سے پہاڑی سلسلوں میں داخل ہوگئی۔

ضلع آواران سے آمدہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی زمینی فوج کی بڑی تعداد آواران آرمی کیمپ سے نقل کر دراسکی کی جانب روانہ ہوئی ہے جبکہ ٹوبہ سولیر میں فوج کی بڑی تعداد پہنچ چکی ہے۔

مقامی ذرائعوں کے مطابق زمینی فوج کے ساتھ بڑی تعداد میں اونٹ،گدھے،موٹر سائیکل کے دستے بھی شامل ہیں تاکہ فوج کو دشوار گزار پہاڑی سلسلوں میں رسائی میسر آسکے ۔

اطلاعات ہیں کہ گچک میں بھی فوج کی بڑی تعداد داخل ہوئی ہے۔

گچک کے بعض علاقوں سمیت سولیر اور دراسکی میں فوج کی بڑی تعداد پہنچ گئی ہے۔

پنجگور،آواران مشکے :اطلاعات کے مطابق پنجگور گچک کے بعض ندی نالوں پینکلانچ،لاٹیاری،سیلاری،گنی،تلاری،سمیت بعض پہاڑی علاقوں کے علاوہ ،مشکے سولیر ٹوبہ،آواران دراسکی ندی میں پاکستان کے آرمی کی بڑی تعداد پہنچ کر تمام پہاڑی علاقوں میں پھیل گئی ہے اور فوجی بربریت میں مصروف ہے ۔

واضح رہے فوج دودن قبل آواران وہلی ندی سے ہوتا ہوا حاجی پیر زیارت فوج اونٹ اورگدھوں کےزرہعے پہنچ گئی تھی۔

مجموعی کہا جاسکتاہے فوج ان علاقوں میں تقریبا اسی نوے کلومیٹر کے اندر پورے پہاڑی علاقے میں پھیلا ہواہے ۔

کہا جاتا ہے کہ حاجی پیر زیارت کیلکور ان علاقوں کا واحد راستہ ہے جو کیکور بالگتر،سی پیک ،کو مشکے،آواران،گچک،کے علاقوں کو آپس میں ملاتاہے ۔

Share This Article
Leave a Comment