قبائی ضلع جنوبی وزیرستان میں سراروغہ کے علاقے میں پاکستانی سیکورٹی فورسزکی چیک پوسٹ پر حملے میں 5 اہلکارہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
جمعرات کی دیر رات ہونے والے اس حملے سے متعلق پولیس کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے اہلکار فرنٹیئر کور (ایف سی) کے 223 ونگ سے تعلق رکھتے تھے۔
حکام کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے حملے دوران ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا۔
ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت نائب صوبیدار شاہد انور، نائیک احمد خان، لانس نائیک شہریار، سپاہی ایوب اور شہزاد کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی کی شناخت شاہد افضل کے نام سے ہوئی ہے۔
تاہم ابھی تک کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔