بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں ایک آپریشن کے دوران مسلح افراد نے پاکستانی فوجی یونٹ پر گھات لگا کر حملہ کیا ۔جس کے نتیجے میں ایک فوجی اور ایک انٹیلی جنس افسر کو مسلح افراد نے حراست میں لیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق گرفتار فوجی کی شناخت عبدالحلیم ولد شفیع محمد کے طور پر ہوئی ہے، جبکہ دوسرے افسر کی شناخت تاحال سامنے نہیں آئی۔
حکام کی جانب سے اس واقعے پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔
دوسری جانب کسی تنظیم نے بھی تاحال اس واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔