پسنی: سیشن کورٹ گوادر کی عدالت سے بری ہوینوالے 3افرادقتل

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

سیشن کورٹ گوادر کی عدالت سے قتل کے مقدمے سے بری ہوکر پسنی آنے والے دو سگے بھائیوں سمیت تین افراد کو مکران کوسٹل ہائی وے پر شنزانی کے علاقے میںنامعلوم افرادنے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ سے ماجد ولد اوغان ساکن وارڈنمبر2 پسنی اوردو سگے بھائی جمیل ولد صاحب داد اور حمید ولد صاحب دادساکن وارڈنمبر 5پسنی جان بحق ہوگئے جنکی نعشیں ملنے کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گئے۔

پولیس کے مطابق پہلے انہیں ماجد اورجمیل کی لاشیں ملیں جبکہ تیسرا شخص حمید لاپتہ تھاجو بعدمیں ان کی لاش بھی ملی ۔

مقامی ذرائع بتاتے ہیں کہ کورٹ سے بری ہونے کے بعد وہ اپنے موٹر سائیکلوں کے ذریعے گوادر سے پسنی آرہے تھے کہ راستے میں شنزانی کے مقام پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

سیشن کورٹ گوادر میں قتل کے ملزم پرویز ولد صاحب داد پر قتل کا مقدمہ ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا جبکہ مقدمہ ھذا میں دیگر دوسرے ملزمان کو مقدمہ ھذا سے بری کیا گیا تھا۔

سیشن کورٹ گوادر میں سیشن جج طاہر ہمایوں صاحب نے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم پرویز پر قتل کا مقدمہ ثابت ھونے پر ملزم کو عمر قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنایا گیا عدم ادئیگی جرمانہ کی صورت میں ملزم کو مزید ایک سال قید محض بھگتناہوگا جبکہ مقدمہ ھذا میں دوسرے ملزمان کو بری کیا گیا۔

یاد رہے کہ ملزم پرویز ولد صاحب داد پر مورخہ 2019-10-04 کو پولیس تھانہ گوادر کی حدود میں خالد نامی شخص کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کا الزام تھا۔

جبکہ ملزم پرویز ولد صاحب داد کو دوسرے مقدمہ 13E اسحلہ آرڈنئس میں ایک سال سزائے قید اور 10000 روپے جرمانہ کی سزا سنایا گیا۔

پولیس نے ایک موٹر سائیکل بھی برامد کرلی ہے بتایا جاتا ہے کہ موٹرسائیکل جان بحق افراد کے زیر استعمال تھا۔

پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ وجہ قتل پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہوسکتا ہے۔ اورملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس نے کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔

یہ واقعہ کل بروزپیر پیش آیاتھا جبکہ تینوں لاشوں کوآج بروزمنگل پسنی میں ایک ساتھ دفنا دیا گیا ہے ۔

TAGGED:
Share This Article
Leave a Comment