بلوچ آزادی پسند رہنما اختر ندیم بلوچ نے کہا ہے کہ کریمہ بلوچ کے قتل پر دشمن کو خوش نہیں ہونا چائیے،اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ قاتلوں کے ساتھ کیا سلوک کریں۔
بلوچ آزادی پسند رہنما اختر ندیم بلوچ نے بانک کریمہ بلوچ کی شہادت پر سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹیوٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ
کس نے کریمہ اور ساجد حسین کو قتل کیا یہ کھلا راز ہے۔ اب ہماری ذمہ داری عائد ہے کہ قاتلوں کے ساتھ کیا سلوک کریں۔ دشمن ہمارے دانشوروں اور ان رہنماؤں کو نشانہ بنا رہا ہے جو ایک مظلوم قوم کو ظالم کے چنگل سے آزاد کرانے کے اہل ہیں۔ کریمہ، بلوچ کے علاوہ ہر جگہ مظلوم لوگوں کے لئے آواز تھی لیکن خاموش ہوگئی۔ دشمن کو خوش نہیں ہونا چاہئے کیونکہ اس کا نظریہ ہر بلوچ کے دل و دماغ میں بس گیا ہے جو قوم کو اپنی منزل مقصود تک لے جائے گا۔