نوشکی واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد12 ہوگئی

0
87

بلوچستان میں نوشکی آر سی ڈی شاہراہ پر مسلح افراد کی کارروائی کے دوران شدید زخمی نوجوان زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔

اب ہلاکتوں افراد کی تعداد 12ہو گئی ہے۔

اس واقعہ کی ذمہ داری بی ایل اے نے قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے 9 ہلاک افراد مزدور نہیں بلکہ پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکار تھے ۔

عید کے تیسرے روز نوشکی شہر کے قریبی پہاڑوں میں مسلح افراد کی جانب سے تین واقعہ رونما ہوئے ۔ ایک واقعہ میںپنجاب سے تعلق رکھنے والے 9 افرادکو بس سے اتار کر انہیں دور لے جاکر ہلاک کیا گیا۔

دوسرے واقعہ میں ایک گاڑی کو روکنے کی کوشش میں نہ رکنے پر اس پر فائرنگ کی گئی اور ٹائر برسٹ ہونے سے وہ الٹ گئی اور گاڑی کے نیچے آکر2 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ شدید زخمی فرزاد احمد جو کوئٹہ کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھا منگل کے روز چل بسا ہے ۔

تیسرے واقعہ میں اسی علاقے میں تھوڑے دوری پر سیکورٹی فورسز کاایک کیمپ تھا جسے بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔

نوشکی واقعہ میں ہلاک افراد کی تعداد بارہ ہوگئی جن میں 9 افراد کا تعلق پنجاب اور 3کا تعلق نوشکی سے ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here